تازہ ترین

ایس ایچ او  کی سربراہی میں تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اعظم اور ابرار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کی 6 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement