اوکاڑہ: ڈاکٹر کو شہری سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کے عوض رشوت وصول کرتے ہوئےگرفتار
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کے ڈاکٹر کاشان کو شہری سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کے عوض 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ سول جج کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کامیاب ریڈ کیا۔کارروائی کے دوران ملزم ڈاکٹر کاشان سے شہری سے وصول کیے گئے نشان زدہ 50 ہزار روپے کے نوٹ موقع پر برآمد کرلیے گئے۔ ملزم نے شہری سے مبینہ طور پر میڈیکل بنانے کے عوض 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔