اوکاڑہ : دو چور گینگز کے 3 ارکان گرفتار،مالِ مسروقہ برآمد
تھانہ طیب سعید شہید اور اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف چور گینگز کے 3 ارکان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان وقاص اور عثمان کو گرفتار کرکے 5 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا، جس میں ایک موٹر سائیکل، ایک بکرا، دو موبائل فونز، ایک واٹر پمپ اور نقدی شامل ہے۔
دوسری کارروائی میں اے ڈویژن پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے مالیت کے 7 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بمعہ گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔