اوکاڑہ:پولیس کو جرائم کی روک تھام اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لیے 10 روز کی ڈیڈ لائن
ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ صدارت جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انویسٹیگیشن حافظ خضر زمان، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جرائم کی روک تھام، امن و امان اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او نے سرقہ مویشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام، ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی بہتر بنانے کے لیے افسران کو 10 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے ریپ، بچوں سے زیادتی اور اغوا کے مقدمات میں میرٹ پر تفتیش اور مغویان کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیح ہے