تازہ ترین

اوکاڑہ (      ) منڈی احمد آباد میں حادثے کے دوران ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 16 سالہ دو نوجوان جاں بحق جبکہ ان کا ہم عمر ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ نہری کوٹھی کے قریب پیش آیا، جہاں پرالی سے لدی اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالی 11 ہزار وولٹ کی ہائی وولٹیج بجلی کی لائن سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تین نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے متاثر ہوئے۔ حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ محمد حسین اور 16 سالہ اجمل موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 16 سالہ ذیشان شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کا شکار تینوں نوجوان ہم عمر اور ایک ہی گاؤں جھگیاں غلام فرید کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تینوں کو ضروری کارروائی کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منڈی احمد آباد منتقل کردیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement