تازہ ترین

لڑائی جھگڑے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے ساتھی کے اکسانے پر 15 پکار کو جھوٹی کال کردی ، دونوں  کوگرفتار کر لیا گیا .تھانہ چورستہ میاں خاں کی حدود حماد نگر پر کاشف نامی نوجوان کا معظم نامی نوجوان سے کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہو گیا.جس کے ساتھی امجد نے کاشف کو اکسایا کہ وہ 15 پکار پر پولیس کو ڈکیتی ہونے کی اطلاع دے تاکہ معظم کو مقدمے میں پھنسایا جا سکے.

پولیس موقع پر پہنچی اور واردت کی تصدیق کی جو جھوٹی نکلی.مو قع کےآس پاس موجود لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ لڑائی جھگڑا ہوا تھا ڈکیتی کی کوئی واردات نہ ہوئی. پولیس نے جھوٹی کال کرنے اور اکسانے والوں کو موقع پر گرفتار کر لیا

Leave A Comment

Advertisement