سی ایم انسپکشن ٹیم کا راولپنڈی بینظیر بھٹو ہسپتال کا اچانک دورہ،کینیٹن سیل، بھاری جرمانہ عائد
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپکشن ٹیم راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچ گئی ،سی ایم انسپکشن ٹیم نے راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا اچانک دورہ کیا بے نظیر بھٹو ہسپتال کے مختلف شعبوں میں موجود طبی آلات کامعائنہ کیا ۔ ٹیم نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں صفائی اور طبی آلات کی فعالیت پر اظہار اطمینان کیا، مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ب ہسپتال کی کینٹین کا بھی اچانک دورہ کیا ،کینٹین میں صفائی اور دیگر امور انتہائی برے حال میں دیکھے گئے ،فریز میں ایکسپائر فوڈ آئٹم پکڑے گئے ۔ سخت ایکشن لیتے ہوئے کینیٹن سیل کرکے بھاری جرمانہ عائدکردیا۔کینٹین میں مضر صحت او رایکسپائرڈاشیاء بیچنے پر تمام ذمہ داران گرفتار کر لیے گئے۔ کینٹین سے مضر صحت اور ایکسپائرڈ کھانے پینے کی ا شیاء ہٹا دی گئیں