رحیم یارخان : شوہرنے بیوی کوکلہاڑی کے پے در پے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ، آلہ قتل سمیت تھانہ پیش
رحیم یارخان(أن لائن)شوہرنے بیوی کوکالی قراردے کرکلہاڑیوں کے پے در پے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’ شوہر آلہ قتل سمیت تھانہ پیش’ پولیس نے حوالات منقل کرنے کے بعد مقتولہ کی نعش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے کرائم سین کی مددسے اہم شواہد تحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی۔
موضع غازی پورکے رہائشی اللہ منگایاجس نے پانچ سال قبل موضع سانگلہ کی رہائشی مہناز بی بی سے دوسری شادی کی تھی کو اپنے بیوی کے کردار پرشبہ تھا’ گزشتہ رو ز دونوں کے درمیان تکرار ہوگئی جس پر طیش میں آکرشوہراللہ منگویاہے 35سالہ بیوی مہناز بی بی کو کالی قراردیکرکلہاڑی کے پے در پے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اورخودآلہ قتل سمیت تھانہ میں پیش ہوگیا’جسے پولیس نے حراست میں مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی۔