کراچی : ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ خاندانی تنازع تھا۔ خاتون نے اپنے ڈرائیور کے ذریعے مبینہ ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔