تازہ ترین

سرجانی ٹاؤن میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 5 بین الصوبائی انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان غیر قانونی طور پر افغانی باشندوں کو کراچی منتقل کر رہے تھے۔ملزمان غیر قانونی افغان باشندوں کو کراچی پہنچانے کے لیے پیسے لیتے تھے اور فی خاندان 2 لاکھ روپے تک رقم وصول کرتے تھے ۔ ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور گاڑی برآمد ہوئی ہے۔ق گرفتار ملزمان افغان باشندوں کو مختلف ہوٹلوں اور گھروں میں عارضی رہائش فراہم کرتے تھے۔

Leave A Comment

Advertisement