تازہ ترین

 دو مختلف روڈ حادثے.16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق. ایک شخص زخمی.ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ شاہبھور قبرستان کے قریب ہوا جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 16 سالہ لڑکی ثانیہ دختر ارشد جاں بحق ہو گئی.

دوسرا حادثہ قلعہ سوندھا سنگھ کے قریب مزدا اور ڈمپر میں تصادم ہو گیا.جس کے نتیجے میں مزدا ٹرک ڈرائیور 55 سالہ ذوالفقار جاں بحق ہو گیا جب کہ ڈمپر ڈرائیور 35 سالہ احسان زخمی ہو گیا. حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ریسکیو ٹیموں نے لڑکی کی نعش لواحقین کے حوالے کر دی. جب کہ مزدا ڈرائیور کی نعش اور ڈمپر کے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا.

Leave A Comment

Advertisement