تازہ ترین

تھانہ چوچک اور تھانہ سٹی دیپالپور کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں . 3 منشیات فروش اور اشتہاری گرفتار. ایس ایچ او تھانہ چوچک  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوے، منشیات فروش ظفر اقبال کو گرفتار کر کے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی. جب کہ پولیس نے ایک جعلی چیک کے مقدمہ میں عرصہ دراز سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا.

پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے دوران گشت دو منشیات فروش گرفتار کر لئے. منشیات فروش طاہر سے 760 گرام چرس اور طاہر رضوان سے 680 گرام چرس برآمد کر کے قبضہ میں لے لی.پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Leave A Comment

Advertisement