تازہ ترین

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں مزید اضافی پانی آج رات چھوڑے جانے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اٹک اور ہری پور اضلاع میں الرٹ جاری کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ اٹک کی دریائے سندھ کے قریب چھچھ گاؤں کے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تحصیل حضرو کے مختلف علاقوں کے لیے بھی الرٹ جاری کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری اپنے مال مویشی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کریں، حضرو انتظامیہ کی جانب سے مختلف مساجد میں اعلانات کیے گئے۔تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

مشیر آبپاشی کے مطابق دریائے سندھ میں ہنڈکے مقام پرپانی کابہاؤ ایک لاکھ 33 ہزار737 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق آج پانی کی سطح 1492 فٹ ہے، ڈیم کی سطح ڈیڈ لیول سے 90 فٹ بلند ہے، ڈیڈ لیول 1402 فٹ جب کہ فل لیول 1550 فٹ ہے، آج ڈیم میں پانی کی آمد 23400 کیوسک جب کہ اخراج ایک لاکھ اٹھارہ 400 کیوسک ہے۔ آج تربیلا ڈیم میں بجلی کے پندرہ یونٹ کام کر رہے ہیں جبکہ دو یونٹ بند ہیں، بجلی کی پیدوار 656 میگا واٹ ہے۔

تربیلا ڈیم کے توسیعی پن بجلی منصوبے پر کنکٹنگ ٹنل کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گر گیا تھا جس کے باعث پانی ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ ان ٹیک پٹ سے پانی بھی مکمل طور پر نکال دیا گیا، منصوبے کی مین ٹنل ، زیر تعمیر پاور ہاؤس اور سوئچ یارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تمام مقامی اور غیر ملکی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ترجمان واپڈا نے تربیلا کی ٹنل نمبر پانچ منہدم ہونےکی اطلاعات غلط قرار دیں، حادثے کے بعد توسیعی پن بجلی منصوبے پر کام روک دیا گیا۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement