اوکاڑہ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم 2 افراد شدید زخمی .ہسپتال منتقل
دو موٹر سائیکلوں میں تصادم. 2 افراد شدید زخمی ہو گئے.ہسپتال منتقل. ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 25/2R سنگوکا کے قریب محکمہ ہیلتھ کی موٹر سائیکل نمبریX-67-AF کا دوسری موٹر سائیکل نمبری AAR-5898 سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 51 سالہ امتیاز اور 18 سالہ مظہر شدید زخمی ہو گئے.ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرکے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا