تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری) نواحی علاقے احمد نگر اڈا گیمبر میں بیوی کو مبینہ طور پر بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں شوہر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

ایف آئی آر کے مطابق احمد نگر اڈا گیمبر کے رہائشی تنویر کی شادی مصباح نامی خاتون سے ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے ہیں مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تنویر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، جس کی اس کی اہلیہ مصباح مخالفت کرتی تھی، جس کے باعث دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ،وقوعہ کے روز مبینہ طور پر تنویر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مصباح کو چارپائی کے ساتھ باندھا اور بجلی کا کرنٹ لگا دیا، جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی شروع کی۔
واقعہ کا مقدمہ نمبر 391/26 تھانہ اوکاڑہ کینٹ میں درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور حقائق سامنے لانے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کی تھیں۔ پولیس تھانہ کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر قتل کے مرکزی ملزم شوہر تنویر اور اس کے ساتھی اصغر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے

Leave A Comment

Advertisement