لاہور: بیوی کو دوسری منزل سے نیچے گرانے کے الزام میں شوہر گرفتار
باٹا پور میں بیوی کو دوسری منزل سے نیچے گرانے کے الزام میں پولیس نے شوہر عامر کو گرفتار کرلیا، واقعے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزم عامر پر اپنی بہن کے ساتھ مل کر اہلیہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور دوسری منزل سے نیچے گرانے کا الزام ہے۔ نیچے گرنے کے باعث خاتون کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔واقعے کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔