تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)ے رہنما اسعد محمود کے گرد پاکستان پوسٹ میں غیرقانونی بھرتیوں اوردیگر مقدمات میں گھیرا تنگ ہونے لگا،وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے )اینٹی کرپشن سرکل نے قانونی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پراسعد محمود کو دانستہ ڈیفالٹراورتفتیش سے روپوش قراردیدیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اسعد محمود کا نام پی این آئی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش  بھی کردی،ایف آئی اے حکام نے انکوائری کو باقاعدہ مقدمے میں تبدیل کرنے اور مختلف قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کردی۔

ایف آئی اے نے اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں  غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے 2 نومبر کو طلب کیا تھا۔  سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان، اسعد محمود اور دیگر رہنماؤں کیخلاف کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement