وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی قائد کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر اعتماد میں لیا اور صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی سے متعلق اقدامات سے آگاہی دی۔وزیراعظم نے نواز شریف کو حکومتی اصلاحات، درپیش چیلنجز اور اُن کے تدارک کے اقدامات پر بریف کیا۔ ساتھ ہی ملکی سیاسی امور اور معیشت کی بہتری سے متعلقہ اقدامات پر مشاورت کی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔