اوکاڑہ : اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی کاروائی تحصیلدار اوکاڑہ کا ریڈر رشوت لیتے گرفتار
اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی کاروائی تحصیلدار اوکاڑہ کا ریڈر رشوت لیتے گرفتار. ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ تحصیلدار اوکاڑہ کا ریڈر حسین رضا رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. نشان زدہ نوٹ بھی موقع پر برآمد کر لیے۔ چک نمبر 38/GD کے رہائشی حارث حمید نے زمین کا ونڈا کرانے کے عوض میں مبینہ رشوت لینے کا الزام لگا کر درخواست گزاری تھی جس پر اینٹی کرپشن نے کاروائی کی . مقدمہ نمبر50/26 درج مزید تفتیش کی جارہی ہے