تازہ ترین

نارتھ کراچی میں مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا شہری خود ہی گاڑی چلاتے ہوئے نجی اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑ گیا۔ نارتھ کراچی سرسید تھانے کی حدود میں ایک شخص گاڑی کے اندر فائرنگ سے زخمی ہوا، جن کی شناخت صبیح صدیقی ولد جاوید صدیقی کے نام سے ہوئی۔

 

پولیس کے مطابق مقتول سوفٹ وئیر انجینئر تھا جس کی جیپ سے پولیس کو پستول،7 لاکھ روپے نقدی، دو موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ایس ایچ او سرسید کے مطابق مقتول صبیح صدیقی نیو کراچی سیکٹر الیون ایل کا رہائشی تھا اور اہل خانہ کے ہمراہ صفورا کے علاقے میں شفٹ ہوگیا تھا تاہم پرانا گھر اب بھی ان کے استعمال میں تھا۔

Leave A Comment

Advertisement