تازہ ترین

دوسری شادی کرنے پر ماں سے ناراض بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق چک نمبر 7/4L کی رہائشی منظوراں بی بی نے شادی کرلی تھی، جس پر اس کی اولاد کو رنج تھا۔ دیگر بہن بھائیوں نے بعدازاں ماں سے صلح کرلی، تاہم اس کا بیٹا علی رضوان بدستور ناراض رہا۔
گزشتہ روز منظوراں بی بی اپنے بیٹے وسیم اکرم کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے جارہی تھی کہ چک نمبر 10/4L کے قریب ملزم علی رضوان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں منظوراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ اوکاڑہ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس نے مقتولہ کے بیٹے وسیم اکرم کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم علی رضوان کو گرفتار کرلیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement