لاڑکانہ : نا معلوم افراد کی فائرنگ ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 3 بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ فائرنگ سےایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔