رحیم یارخان : سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ محکمہ خوراک کی پولیس کے ہمراہ کارروائی‘ آٹا‘چوکر سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
رحیم یارخان(أن لائن)سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ محکمہ خوراک کی پولیس کے ہمراہ کارروائی‘ 1600بیگ آٹا‘1400بیگ چوکر سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ قبضہ میں لیکرٹرالرڈرائیورکارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیئے گئے‘ سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ کوٹسبزل پر خفیہ نشاندہی پرپولیس اورمحمکہ خوراک کے عملہ نے چیکنگ کے دوران ٹرالر نمبریTMN-278 سے 1600بیگ آٹآ‘ جبکہ ٹرالر نمبریJI-5502سے 1400بیگ چوکر برآمدکرکے قبضہ میں لے لیا جسے ٹرالر ڈرائیورصادق آبادسے حیدرآبادسندھ لے جارہے تھے‘ ٹرالرڈرائیوروں کوٹرالر وں سمیت حراست میں لیکرکارروائی شروع کردی گئی۔