اوکاڑہ : 200 روپے کے لین دین پر نوجوان قتل
اوکاڑہ میں 200 روپے کی لین دین پر نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دکاندار کو معمولی رقم کے معاملے پر طیش میں آکر گاہک کو چھری مار کر قتل کرتے دیکھا جاسکتا ہے پولیس نے مقتول کے والد اور بھائی کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں واقعے کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج کرلیا گیا ہے۔