تازہ ترین

تھانہ چوچک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوچک  نے اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں عرصہ دراز سے روپوش مطلوب اشتہاری ملزمان صداقت اور حماد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اسد علی بھٹی بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ گرفتار ملزمان کو حوالات منتقل کرکے قانون کے مطابق مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement