اوکاڑہ : دریائے راوی ٹھٹہ طاہرکا کے مقام پر نوجوان دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا
دریائے روای ٹھٹہ طاہرکا کے مقام پر ایک 18 سالہ نوجوان کی ڈوبنے کی اطلاع،ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکا دریا عبور کرتے ہوئے گہرے پانی میں جانے کے باعث دریا میں ڈوب گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو سرچ آپریشن کےلیے جائے حادثہ کی طرف روانہ. ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت قیصر ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی، دریا کی گہرائی تقریباً 14 سے 15 فٹ، چوڑائی 180 فٹ اور پانی کا بہاؤ 3.7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے سرچنگ آپریشن جاری کر دیا گیا ، لائن سرچنگ، سکوبا ڈائیونگ، بوٹ سرچنگ اور پلنجر کی مدد سے سرچنگ آپریشن کیا جا رہا ہے، آخری اطلاع آنے تک نوجوان کو دریا سے نہ نکالا جا سکا ہے تاہم ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے.