اوکاڑہ :ٹرک کی سٹرک پر کھڑے رکشہ کو ٹکر. ایک خاتون جاں بحق. 3 افراد شدید زخمی
ٹرک کی سٹرک پر کھڑے رکشہ کو ٹکر. ایک خاتون جاں بحق. 3 افراد شدید زخمی .زخمیوں میں دو کمسن بچیاں شامل.ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈا پیر ولی پاکپتن روڈ پر ٹرک نے سٹاپ پر کھڑے رکشے کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں 65 سالہ معمر خاتون رابعہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ 2 بچیوں 4 سالہ ایمان فاطمہ. 7 سالہ بسمہ .اور 26 سالہ دلاور شدید زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نعش کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا