اوکاڑہ : تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی. موٹر سائیکل سوار جاں
تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی. موٹر سائیکل سوار جاں بحق .ذرائع کے مطابق 36 جوڑے روڈ 5A/4L کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 30 سالہ مدثر جو کہ محلہ دارا پور اوکاڑہ کا رہائشی بتایا گیا ہے شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.
حادثہ کی اطلاع ملتے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کر دیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کرتے ہوئے نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا ۔