تازہ ترین

جی ٹی روڈ کسان اڈا کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث بے قابو ہو کر گرین بیلٹ سے جا ٹکرائی، حادثے میں ایک ہی خاندان کی 3 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ڈرائیور کار میں پھنس گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار نمبر BMD-857 پاکپتن سے آنے والے خاندان کو لے کر جا رہی تھی کہ کسان اڈا کے قریب ڈرائیور کو اونگھ آنے سے کار بے قابو ہو کر گرین بیلٹ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 25 سالہ نازیہ، 20 سالہ جویریہ، 35 سالہ زاہدہ، 10 سالہ احسان، 30 سالہ جاوید اور 42 سالہ ارشاد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ کار میں پھنسے ڈرائیور کو کومبی ٹولز کی مدد سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔ تمام زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement