بصیرپور کے نواحی گاؤں میں پالتو کتوں کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی کے زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ ۔ کتے کے حملے میں زخمی ہونے والی بچی کی طبی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے، تاہم بہتر علاج اور نگہداشت کے لیے اسے ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرکی زیر نگرانی واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی بصیرپور کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتوں کے مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کے مزید پہلوؤں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ  نے کہا کہ پالتو جانوروں کو محفوظ انداز میں رکھنا مالکان کی ذمہ داری ہے۔ لاپرواہی یا غفلت کے باعث کسی شہری کی جان و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ذمہ دار مالک ہوگا

Leave A Comment

Advertisement