اوکاڑہ: دو مختلف واقعات ، 32 سالہ نوجوان ٹرین تلے آکر کچلا گیا. 21 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا
اوکاڑہ( )اوکاڑہ دو مختلف واقعات. 32 سالہ نوجوان ٹرین تلے آکر کچلا گیا. 21 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا.ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 54/2L کا رہائشی 32 سالہ نوجوان سکندر چوک کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ٹرین تلے آکر کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا. ریسکیو ٹیم نے جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد اس کے گھر منتقل کردی .
دوسرا واقعہ آبادی دھیڑاں والی کے قریب ایک 21 سالہ نوجوان نہر لوئر باری دوآب میں چھلانگ لگا کر ڈوب گیا. بتایا گیا ہے کہ نوجوان کو گھریلو پریشانی تھی.ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر عبدالہ کی نگرانی میں انکی ٹیم نے غوطہ خوروں اور دستیاب وسائل سے سرچنگ آپریشن شروع کر دیا.آخری اطلاع آنے تک آپریشن جاری ہے
.