اوکاڑہ : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں 30 ملزمان گرفتار
پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 30 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اشتہاری مجرمان اور 2 ٹارگٹڈ آفینڈرز بھی شامل ہیں۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 5 کلو 280 گرام چرس، 77 گرام آئس اور 138 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 پسٹل، 2 کاربین اور 20 گولیاں برآمد کی گئیں۔