تازہ ترین

 موٹر سائیکل سوار فیملی کتے کے ٹکر جانے سے گر گئی .ایک ہی فیملی کے 4افراد شدید زخمی ہو گئے. ہسپتال منتقل .نور شاہ روڈ پر موٹر سائیکل اچانک روڈ پر آجانے والےکتے سے ٹکرا  گیا، اور موٹر سائیکل پر سوار فیملی گر گئی .جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی فیملی کے 4 افراد 29 سالہ شہباز علی اس کی 25 سالہ بیوی صدف اس کی3 سالہ بیٹی مہراب شہباز اور اس کی 70 سالہ ماں جنت بی بی شدید زخمی ہو گئے

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو فوراً طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو  سٹی منتقل کردیا گیا

Leave A Comment

Advertisement