اوکاڑہ : پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائیاں، 21 ملزمان گرفتار
پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائیاں، 21 ملزمان گرفتار کر لیے گئے. اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوے 5 اشتہاری مجرموں سمیت 21 ملزمان گرفتار کیے. 5 اشتہاری، ایک ٹارگٹڈ آفینڈر، ایک عدالتی مفرور گرفتار. پولیس نے 13 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا. منشیات فروشوں سے 6 کلو سے زائد چرس برآمد. پولیس نے شراب فروشوں سے 160 لیٹر شراب برآمد کی . غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ایک ملزم گرفتارجس سے ایک پسٹل اور 3 گولیاں برآمد کی گئیں ۔
Leave A Comment