تازہ ترین

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ صدر اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی . کھلی کچہری میں  شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست پیش کیں۔ ڈی پی او نے فردا" فردا" سائلین کی شکایات کو سنا .  شکایات پر فوری اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل زاہد شاہ اور متعلقہ ایس ایچ او راؤاقبال زاہد بھی موجود تھے۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔ ڈی پی او نے انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر ریحانہ کوکب کو تمام درخواستوں کا باقاعدگی سے فالو اپ لینے اور ان پر ہونے والی کاروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی. پولیس افسران شریف شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور ان کی داد رسی کریں

Leave A Comment

Advertisement