اوکاڑہ : اوکاڑہ کنگ مسلسل دوسری بار ڈپٹی کمشنر گولڈ کپ کراٹے سپر لیگ کی چیمپئن بن گئی
ضلعی انتظامیہ اور ادارہ دی ماسٹر کے اشتراک سے منعقدہ ڈپٹی کمشنر گولڈ کپ اینڈ کراٹے سپر لیگ سیزن ٹو کے فائنل میں اوکاڑہ کنگ نے راوی ہنٹرز کو شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں کھلاڑیوں نے بہترین فنی مہارت اور بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ ڈپٹی کمشنر اور چیف انسٹرکٹر شہیان ڈاکٹر محمد عارف صدیقی بھی موجود تھے۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ ایم پی اے میاں محمد منیر اور ڈپٹی کمشنر نے سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر ادارہ دی ماسٹر کے منتظمین نعیم اختر اور محمد وسیم طارق کو مبارکباد پیش کی اور انہیں تعریفی شیلڈز دیں۔ مہمانانِ خصوصی نے نوجوانوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کو اہم قرار دیا۔
Leave A Comment