تازہ ترین

صفائی کی ناقص صورتحال سے متعلق شکایات پر پنجاب حکومت نے قصور، فیصل آباد اور اوکاڑہ کے مینجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈی) کو عہدوں سے ہٹا دیا، جبکہ ناقص کارکردگی پر ستھرا پنجاب سے ہٹائے جانے والے ایم ڈیز کو دیگر پوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مختلف شہروں میں صفائی کی صورتحال سے متعلق شکایات پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور ناقص کارکردگی پر متعلقہ ایم ڈیز کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ستھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ افسرز(ایف ایم اوز) کی ٹریکنگ کے لیے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو ایف ایم اوز کی روزانہ مانیٹرنگ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب فیلڈ مانیٹرنگ افسرز کی نگرانی کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ سیکشن قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں اینٹی لٹرنگ مہم کے تحت سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم میں بہتری کے لیے 15 روز کا ہدف مقرر کر دیا جبکہ پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کا بیٹ سسٹم مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement