اوکاڑہ : دادو سے پیدل لاہور روانہ ہونے والا نوجوان اوکاڑہ پہنچ گیا، مریم نواز سے ملاقات کا خواہاں
سندھ کے ضلع دادو سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کے لیے پیدل سفر شروع کرنے والا نوجوان سید غلام حیدر شاہ اوکاڑہ پہنچ گیا۔ 30 اگست کو سفر کا آغاز کرنے والے سید غلام حیدر شاہ نے اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں سے متاثر ہوکر ان سے ملاقات کے لیے پیدل لاہور جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران مریم نواز سے مطالبہ کریں گے کہ وہ سندھ سے بھی الیکشن لڑیں تاکہ صوبے کی پسماندگی کے خاتمے میں کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے ملاقات کی امید ہے، جبکہ لاہور پہنچ کر کلثوم نواز کی قبر پر بھی حاضری دیں گے۔
Leave A Comment