اوکاڑہ : پٹرولیم لیوی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، تاجروں کی جزوی ہڑتال
جماعت اسلامی کی کال پر پٹرولیم لیوی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء، تاجر برادری، جماعت اسلامی کے کارکنان اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے بھی جزوی ہڑتال کی گئی۔
جماعت اسلامی اوکاڑہ کے زیر اہتمام گول چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شرکاء نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور پٹرولیم لیوی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مقررین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سب سے زیادہ بوجھ غریب، مزدور اور متوسط طبقے پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی اور قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
Leave A Comment