اوکاڑہ: ماہ اگست کرائم رپورٹ جاری
ترجمان پولیس اوکاڑہ نے ماہ اگست کرائم رپورٹ جاری کر دی.پولیس ترجمان کے مطابق. سنگین جرائم میں نمایاں کمی ، امن و امان میں واضح بہتری ہوئی.
ماہ اگست میں وارداتوں میں ملوث 7 گینگز کا خاتمہ ، گینگز کے 17 ارکان گرفتار ، ایک کروڑ 3 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ، ملزمان سے 57 پسٹل ، 5 گن ، 3 رائفل ،4 ریوالور اور 207 گولیاں برآمد ، منشیات برآمدگی پر 114 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان سے 57 کلو چرس اور 4 کلو آئس برآمد . 1510 لیٹر شراب ، 160 لیٹر لہن اور 6 شراب کی چالو بھٹیاں برآمد . اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں. 319 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 43 جبکہ بی کیٹیگری کے 276 اشتہاری مجرمان گرفتار ، 25 عدالتی مفروران جبکہ 40 ٹارگیٹڈ آفینڈرز گرفتار . شہر میں ایس او ایس ناکے ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا
Leave A Comment