تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے حکومتی ہدایات کے مطابق مون سون کے پیش نظر ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بارش کے جمع پانی، نشیبی علاقوں، گلیوں، سڑکوں، پارکس اور کھلے مقامات پر نہانے جبکہ دریائے راوی، دریائے ستلج، لوئر باری دوآب نہر، تالابوں، جھیلوں اور راجباہوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی 27 جولائی سے 25 اگست تک نافذ العمل رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مون سون کے دوران پانی کی سطح بلند اور بہاؤ تیز ہونے کے باعث بچوں اور نوجوانوں کے نہانے سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، عوام حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Leave A Comment

Advertisement