تازہ ترین

. اوکاڑہ میں مون سون بارش کا سپیل جاری ہے، جس کے دوران 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بارشی پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے شہر کے مرکزی روڈز، مختلف پوائنٹس اور نشیبی علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور واسا کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک میں بارشی پانی کی منتقلی اور ٹینک کی مکمل 18 لاکھ گیلن گنجائش کے استعمال کے بعد پانی کو ڈسپوزل سٹیشنز منتقل کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مرکزی حصوں سے بارشی پانی انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک میں منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ مرکزی تحصیل روڈ، ہسپتال روڈ، چرچ روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت اہم شاہراہیں بارشی پانی سے کلیئر کر دی گئی ہیں۔متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی مکمل نکاسی تک فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے محنت اور تیزی سے کام جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کی مکمل کلیئرنس تک نکاسی آب کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے، جلد تمام نشیبی علاقے بارشی پانی سے کلیئر ہو جائیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement