اوکاڑہ : دو موٹر سائیکلوں میں تصادم. ایک شخص جاں بحق . دو شدید زخمی
دو موٹر سائیکلوں میں تصادم. ایک شخص جاں بحق . دو شدید زخمی. ہسپتال منتقل. ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر گڑھ روڈ فاطمہ رائس ملز کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے ، جبکہ 2 افراد 20 سالہ ساجد اور17سالہ ابوبکر شدید زخمی ہو گئے، جو کہ چک نمبر 3/1L کے رہائشی بتائے گئے ہیں.
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں . زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا
Leave A Comment