اوکاڑہ: جانی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، مالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد
.ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی سربراہی میں کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جانی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان عرف جانی اور نصیب عرف شیبا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے مالِ مسروقہ، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Leave A Comment