اوکاڑہ : گھریلو جھگڑا المناک سانحہ میں بدل گیا، باپ اور دو کمسن بیٹے زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق
اوکاڑہ(رپورٹ :عبدالوحید انصاری) شوکت آباد موڑ میں گھریلو جھگڑا ایک المناک سانحے میں تبدیل ہوگیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے دو بیٹوں سمیت گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے نتیجے میں تینوں باپ بیٹے جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں متاثرہ افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوکاڑہ ریفر کیا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے متاثرہ باپ بیٹوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی ، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات اور حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
Leave A Comment