او کاڑہ : منشیات فروش کو 47 سال قید اور 18 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
او کاڑہ ( وحید انصاری سے ) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروش کو 47 سال قید اور 18 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد نے خفیہ اطلاع پر جولائی 2024 میں کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب سے ایک بلا نمبری موٹر سائیکل پر سوار پھولنگر کے رہائشی شاہد ولد انور کو گرفتار کیا۔ ملزم کے سفری بیگ سے 15 کلو گرام چرس، 5 کلو گرام افیون اور 1200 گرام آئس برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ نمبر 989/24 تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درج کیا گیا۔تفتیشی افسر نےمکمل تفتیش کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔
مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خورد کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے استغاثہ کے شواہد کو درست قرار دیتے ہوئے ملزم کو مجموعی طور پر 47 سال قید اور 18 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
Leave A Comment