اوکاڑہ : 2 خواتین سمیت 3 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو 400 گرام چرس برآمد
تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 4 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ طیب سعید شہید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمہ سرداراں بی بی کے قبضے سے 1500 گرام چرس، ملزمہ عاصمہ سے 1400 گرام چرس جبکہ ملزم اکرم سے 1500 گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
Leave A Comment