اوکاڑہ: ڈی پی او کا تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈی پی او اوکاڑہ کا تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ایچ او بھی موجود.کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے لئے سایہ دار جگہ آرام دہ کرسیوں اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا. کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی.شہریوں نے پولیس کے عوامی رابطہ نظام پر اعتماد کا اظہار کیا.
شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات ڈی پی او کے سامنے پیش کیں اور موقع پر تفصیلی سماعت کی . عوامی شکایات کے فوری اور قانونی حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے . ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے مضبوط رشتے کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے
Leave A Comment