تازہ ترین

پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس اوکاڑہ نے شراب فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 48 لیٹر شراب برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

چیک پوسٹ 48 تھری آر، قلعہ سوندھا سنگھ اور بھومن شاہ کی پٹرولنگ ٹیموں نے الگ الگ کارروائیوں میں ملزمان عابد، عمران اور اسلم کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 48 لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ریجنل آفیسر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement