اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش
اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔ مالاکنڈ، سوات، نوشہرہ، شمالی وزیرستان سمیت کے پی کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔صوابی میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔اس کے علاوہ وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش ہوئی۔
لاہور میں تیز آندھی اور بوندا باندی
شہر لاہور میں تیز آندھی سے موسم خوشگوار ہوگیا، بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ۔ شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تیز آندھی اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چندگھنٹوں میں وقفے وقفے ہے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور میں آندھی اور بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔
Leave A Comment